مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ انصاراللہ، انسان دوستانہ اقدام کے تحت سعودی بیمار قیدیوں کو تحویل میں دینے کے لئے آمادہ ہے۔انھوں نے یمن کے خلاف جارح ملکوں کے ظالمانہ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ، قیدیوں کے تبادلے میں اصل رکاوٹ اسٹاک ہوم سمجھوتے پر عمل درآمد میں مقابل فریق کے سنجیدہ نہ ہونے کو سمجھتی ہے۔اس ملاقات میں مارٹن گریفتھس نے بھی قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اسٹاک ہوم سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے مستقبل میں مزید تدابیر اختیار کئے جانے پر تاکید کی۔واضح رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے انصاراللہ کے عہدیداروں سے مختلف مسائل پر گفتگو کے لئے صنعا پہنچے ہیں۔
پیغام کا اختتام/