اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بحرین میں ملک گیر مظاہرے

بحرین میں چودہ فروری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۷۴
تاریخ اشاعت: 20:16 - February 02, 2019

بحرین میں ملک گیر مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں چودہ فروری کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر بحرین کے مختلف شہروں میں کئے جانے والے مظاہروں میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور اپنے حقوق اور مطالبات کے حصول تک مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بحرین کے المصلی، ابو صبیح، اور الشّاخورہ علاقوں میں بحرینی عوام نے احتجاجی ریلیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور امریکہ و اسرائیل کی غلامی کرنے پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ادھربحرین کے روحانی اور مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام ، ذلت اور غلامی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ بحرین میں سن دو ہزار گیارہ میں عوامی تحریک شروع ہوئی جسے بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی مدد سے سبوتاژ کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن بحرینی عوام میں اپنے حقوق کے حصول کا جذبہ آج بھی موجزن ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں