02 February 2025

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ تباہ دو پائلٹ ہلاک

ہندوستانی فضائیہ کا مراج طیارہ جو تربیتی پرواز کے بعد ہوائی اڈے پر اتررہا تھا حادثے کا شکار ہوگیا جس میں دو ہوابازوں کی موت ہوگئی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۸۱
تاریخ اشاعت: 23:56 - February 02, 2019

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ تباہ دو پائلٹ ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جمعے کو فضائیہ کا ایک تربیتی مراج دوہزار طیارہ بنگلورو کے ہندوستان ایروناٹکلس لمیٹیڈ ہوائی اڈے پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو پائلٹوں کی موت واقع ہوگئی۔

فضائیہ کے مطابق ایچ اے ایل نے حال ہی میں اس طیارے کو اپ گریڈ کیا تھا اور اس کی تربیتی پرواز چل رہی تھی- یہ حادثہ جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا۔

حادثہ پیش آتے ہی دونوں پائلٹوں نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگائی لیکن بعد میں دونوں کی موت ہوگئی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات حکم دے دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دوہزار بارہ میں بھی دو مراج طیارے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں