16 October 2024

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے امریکی، اسرائیلی ہتھیار برآمد

شامی فوج نے جنوب مغربی دمشق اور شمالی قنیطرہ میں جاری آپریشن کلین اپ کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقداری میں امریکی اور اسرائیلی فوجی ساز و سامان اور دوائیں برآمد کی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۸۸
تاریخ اشاعت: 15:07 - February 04, 2019

دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے امریکی،اسرائیلی ہتھیار برآمدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہونے والے آلات میں امریکی ساخت کیمونیکشن اور انجینیئرنگ سسٹم بھی شامل ہے جسے دور سے بیٹھ کر بارودی سرنگوں میں دھماکہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی دمشق اور شمالی قنیطرہ کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں منشیات کے علاوہ اسرائیل ، سعودی عرب اور ترکی میں بننے والی دوائیں اور میڈیکل آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

شامی فوج نے اس پہلے بھی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار اور فوجی آلات برآمد کیے تھے۔

امریکہ اور اسرائیل نے خطے کے بعض ملکوں کے ساتھ مل کر سن دوہزار گیارہ میں شام کو بحران سے دوچار کیا تھا اور وہ دہشت گردوں کو رقوم اور ہتھیار بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں