16 October 2024

اسلامی انقلاب، ایران کی بہادر قوم کی تاریخی جدوجہد کا ثمر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نہ تو مسلط ہونے پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی دوسروں کو اس کی اجازت دیتا ہے بلکہ اس کی پالیسی عالمی برادری کے ساتھ پُرامن تعلقات پر مبنی ہے
خبر کا کوڈ: ۳۶۱۳
تاریخ اشاعت: 14:29 - February 10, 2019

اسلامی انقلاب، ایران کی بہادر قوم کی تاریخی جدوجہد کا ثمرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ نے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ دنیا کے ساتھ عزت اور پُرامن طریقے سے تعلقات بڑھانا خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے جس پر انقلاب کی فتح کے شروع دن سے لے کر اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ عشرہ فجر ایران کی بہادر قوم کی اس تاریخی جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے جس نے اپنے محسن اور عظیم رہنما کی قیادت میں انقلاب کو کامیاب بنایا اور جس سے قوم کو سماجی، سیاسی، ثقافتی اور عالمی سطح پر نئی روح ملی.

دفترخارجہ کے بیان کے مطابق، ایرانی قوم ان تمام سالوں میں تمام سازشوں اور دشمنی کو مزاحمت اور باہمی اتحاد سے پیچھے چھوڑتے ہوئے آج اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کا جشن منارہی ہے اور آج 40 سال گزرنے کے بعد اس کی عزت اور طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کی بنیاد قومی جدوجہد و مذہبی عقیدہ ہے.

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یقینا 1979 میں انقلاب کی کامیابی اور 40 سال سازشوں کے خلاف مزاحمت کا اصل راز اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام سے قوم کی وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے جسے آج انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر مزید مضبوط تر کرنا ہوگا تاکہ سیاسی اور سماجی لحاظ سے قوم کی پوزیشن مزید مستحکم ہو.

دفترخارجہ نے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ پر ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی اور اپنی عظیم قوم کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کرتا ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح اس سال بھی انقلاب کی ملک گیر ریلیوں میں اسلامی انقلاب کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رح) ، رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہیدوں کے راستے پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کریں گے.

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں