16 October 2024

آئی آر آئی بی کے سربراہ اور ڈائریکٹروں کی امام خمینی(رح) کے مرقد مطہر پر حاضری

آئی آرآئی بی کے سربراہ اورڈائریکٹروں نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے مرقد مطہر پر حاضری دی ، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، تجدید عہد کیا اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۱۵
تاریخ اشاعت: 17:10 - February 10, 2019

آئی آرآئی بی کے سربراہ اورڈائریکٹروں کی امام خمینی(رح) کے مرقد مطہر پر حاضریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے سربراہ عبدالعلی علی عسکری نے اس موقع پراسلامی انقلاب کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں ایران کے اسلامی انقلاب نے ہمیں ایک نئی راہ دکھائی جس نے انسان کی توجہ خدائے متعال کی جانب مبذول کی۔

عبدالعلی علی عسکری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کامیابی کے ساتھ اپنے منازل طے کر رہا ہے اور ہم انقلاب سوچ و فکر کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

 ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف، آزادی و استقلال، ولایت فقیہ اورر اسلامی تعلیمات پر عمل در آمد ایران کے اسلامی انقلاب کی چیدہ چیدہ خصوصیات میں سے ہیں۔ انہوں نےاسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پراس امید کا اظہار کیا کہ سب ملکر ملک کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں کل ایرانی عوام 22 بہمن مطابق 11 فروری کواسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں بھر پور طریقے سے شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں