16 October 2024

امریکی کانگریس کی رکن مسلم خواتین کی اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت

امریکی کانگریس کی رکن دو مسلم خواتین نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۳۱
تاریخ اشاعت: 15:21 - February 12, 2019

امریکی کانگریس کی رکن مسلم خواتین کی اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، الہان عمر اور رشیدہ طالب نے جو گزشتہ ماہ جنوری میں ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں، اسرائیل کے  بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس کی کھل کر حمایت کی ہے۔  

رپورٹوں کہا گیا کہ مذکورہ مسلم اراکین کانگریس کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کیے جانے سے ڈیموکریٹک پارٹی میں خلیج اور امریکا-اسرائیل اتحاد میں دراڑانے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس کا آغاز ایک دہائی قبل ہوا تھا جس کی بنیاد 1960 میں افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کے طرز پر رکھی گئی تھی اور لوگوں اور تنظیموں سے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات روک دینے اور صیہونی ریاست کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا جارہا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی رکنِ کانگریس رشیدہ طالب فلسطینی نژاد امریکی ہیں جبکہ الہان عمر صومالی نژان ہیں۔

اس حوالے سے رشیدہ طالب کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس سے نسل پرستی اور اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب توجہ مبذول ہوگی۔

الہان عمر نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کی طرز پر امتیازی سلوک برتنے کا الزام لگایا جو تحریک کا سبب بنا۔

دونوں مسلمان خواتین رکن کانگریس، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور فلسطینیوں کی امداد روکنے جانے پر مسلسل تنقید کرتی رہیں ہیں۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں