مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل قاسم سلیمانی نے جمعرات کی شب ایران کے شمال میں واقع بابل شہر میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ایک پروگرام میں تاکید کی کہ عالم اسلام میں خونریزی اور اختلافات کی جڑ وہابیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ سعودی عرب کے پیسے تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھ میں پڑیں اور پاکستان دنیا کے مد مقابل آ جائے۔
جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ایران، پاکستان کے لئے ایک قابل اعتماد ہمسایہ ہے اور وہ کبھی بھی اسلام آباد کے لئے خطرہ نہیں بنے گا تاہم اسلامی جمہوریہ ایران ان تکفیری ایجنٹوں سے جن کے ہاتھ ایرانی جوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، سخت انتقام لے گا۔
ایران کی سپاہ پاسداران فورس کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کا ہدف، پاکستان کو برباد کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور حکومت کو سعودی عرب کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ کچھ ارب ڈالر کے عوض پاکستان کو پڑوسیوں سے الجھا دے، پاکستان، ایران کا دوست ملک ہے اور کسی کو بھی ایران کا امتحان نہیں لینا چاہئے۔
پیغام کا اختتام/