اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں 15 سو مکانات تباہ

افغانستان میں سیلاب کے دوران مختلف واقعات میں 20 کے قریب افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۱۹
تاریخ اشاعت: 11:08 - March 04, 2019

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں15 سو مکانات تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے قندھار میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ اور بجلی کے تار و ہورڈنگز گرنے سے 20 کے قریب افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 15 سو 75 مکانات تباہ ہوگئے، رہائشیوں کو پہلے ہی ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں متاثرین کو اجناس اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث سیکیورٹی فورسز کو طلب کیا گیا، افغان فضائیہ نے سیلاب میں پھنسے 1200 رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں