مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے چیئرمین پیٹر ماؤ رو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جس کا عنوان "انسانی ہمدری کی امداد سے متعلق عالمی قوانین" تھا انسانی ہمدردی کے مسئلے کو سیاسی بنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشوار پابندیاں غیرجانبدارانہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں.
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے مختلف علاقوں میں شفاف اور غیرجانبدارانہ امدادی عمل کو خطرات کا سامنا ہے. انسانی وقار کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور قانون کی بالادستی کوبھی چیلنج کا سامنا ہے.
ریڈ کراس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بدقسمتی سے انسانی ہمدری کی بنیاد پر ہونے والی امدادی کارروائیاں سیاست کی نذر ہوچکی ہیں اور سیاسی اہداف کے پیش نظر امدادی عمل کا غلط استعمال کیا جارہا ہے.
پیٹرماؤرو کا کہنا تھا کہ امدادی اداروں کو سرکاری اور غیرسرکاری مسلح گروہوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا رہتا ہے کیونکہ دونوں گروہ اپنے عزائم کے لئے سویلین اور امدادی عمل میں شریک اہلکاروں کو یرغمال بنادیتے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج دنیا میں مختلف افراد اور اداروں پر زیادہ تر امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں عائد ہیں جس میں ایران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے. امریکی پابندیوں سے بینکنگ، مالیاتی، جہازرانی، ایوی ایشن اور تیل کے شعبے متاثر ہورہے ہیں.
پیغام کا اختتام/