مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، الجزائر کے عوام نے صدرعبدالعزیز بو تفلیقہ کے مستعفی ہونے کے اعلان پر سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور اس فیصلے کا استقبال کیا۔
الجزائر کے صدرنے ملک بھر میں جاری طویل احتجاج اور حامیوں کی جانب سے بھی ساتھ چھوڑنے پر 28 اپریل کو مدت پوری ہونے سے قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
الجزائر کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز بوتفلیقہ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ 28 اپریل 2019 کو مستعفی ہوجائیں گے۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی ایس کا کہنا تھا کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ انتقال اقتدار کے دوران ریاستی اداروں کو اپنے کام کو موثر انداز میں جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
پیغام کا اختتام/