اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹوں کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۶۴
تاریخ اشاعت: 20:55 - April 27, 2019

امریکہ سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال عراق،  تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی درخواست زیر غور نہیں اور نہ ہی تہران نے ایسی کوئی درخواست کی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھی حج کے سوا کسی بھی موضوع پر اور کسی بھی سطح کے مذاکرات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ ہمسایہ اور اسلامی ملکوں  کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی پوری طرح سے واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ  باہمی احترام اور اچھی ہمسایگی کے اصولوں کے تحت تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب خطے کی قوموں کی بھلائی کے راستے پر سچائی کے ساتھ واپس آجائے گا اور ایسی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران دو طرفہ اور علاقائی تعاون کے دائرے میں ریاض حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو تیار ہو گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں