16 October 2024

یورپی یونین کی ساکھ متاثرہوچکی ہے: ایرانی اسپیکر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر نے امریکی اقدامات کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے ایران کی سیاسی اور زبانی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس یونین کو ایران سے کوئی درخواست نہیں کرنی چاہئیے کیونکہ اس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۶۶
تاریخ اشاعت: 12:21 - April 29, 2019

یورپی یونین کی ساکھ متاثرہوچکی ہے: ایرانی اسپیکرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز آسٹریا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران  ایران اور آسٹریا کے درمیان دیرینہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے جوہری مذاکرات کے دوران موثر کردار ادا کیا اگر چہ ٹرمپ نے صورتحال خراب کردی ہے۔

علی لاریجانی نے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی یونین کی کمزور حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپ نے اس عالمی معاہدے اور اس کی کامیابیوں کے تحفظ کے لئے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا اسی لئے ایران  نے ابھی تک اس کے ثمرات کا کوئی مشاہدہ نہیں کیا۔

ایران کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ یورپی یونین نے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک لانے کے اقدامات کے خلاف کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا لہذا اسلامی جمہوریہ ایران خود موثر اقدامات کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں