اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی عوام اسلامی انقلاب کے منتظر

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیں صدارتی نہیں بلکہ قرآن کا نظام چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۶۹
تاریخ اشاعت: 13:18 - April 29, 2019

پاکستانی عوام اسلامی انقلاب کے منتظرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرپشاور کے جناح پارک میں قرآنی اجتماع سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لوگ اسلامی انقلاب کے منتظر ہیں،71سال گزرگئے لیکن ملک میں نظام، اسلام و قرآن کے مطابق نہیں ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ سود کی ادائیگی کےلئے سود پر مزید قرضے لئے جاتے ہیں،سودی نظام نے ہمیں مقروض بنادیا ہے، حکمرانوں نے ملک کے ساتھ غداری کی۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں ایک سو گیارہ دن سپریم کورٹ گیا، اس دوران قرآن کا حوالہ نہیں سنا، بلکہ فرانس اور ہندوستان کے قوانین کے حوالے دیئے جاتے تھے لیکن اللہ کی کتاب کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کو خود کشی کہنے والے آج آئی ایم ایف حکام سے ملاقات پر خوش ہیں، عوام ان سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں