مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اتوار کے دن پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق قطر پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوگیا اور امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، وہ اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کر چکا ہے۔
پیغام کا اختتام/