16 October 2024

جنرل باجوہ کو تمغہ جمہوریت سے نوازنے کی قرارداد

پاکستان تحریک انصاف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۴۰
تاریخ اشاعت: 8:47 - July 10, 2019

جنرل باجوہ کو تمغہ جمہوریت سے نوازنے کی قراردادمقدس دفاع نیوز ایجنسی، کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔

ذرائع ک مطابق یہ قرار داد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ہارون گل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کے لیے بطور پروفیشنل سولجر کردارادا کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

قرار دا د کے متن میں درج ہے کہ یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے بھی جنرل قمرجاوید با جوہ کے غیر جانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ہارون گل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، اس کے استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پر تمغہ جمہوریت سے نوازا جائے۔

یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو نومبر 1988 لے الیکشن کے بعد جب پہلی مرتبہ برسر اقتدار آئی تھیں تو انہوں نے اس وقت جنرل مرزا اسلم بیگ کو تمغہ جمہوریت سے نوازا تھا۔ اس وقت وہ بھی پاک فوج کے سپہ سالار تھے۔

ابھی تک اس قرارداد پر اپوزیشن پارٹی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا رد عمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں