اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جو بائیڈن جنگ یمن پر امریکہ کی شرمناک حمایت بند کرائیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ

انسانی حقوق کے گروپوں نے بائیڈن کی سعودی حکومت کی حمایت کی مذمت کی ہے-
خبر کا کوڈ: ۳۹۴۵
تاریخ اشاعت: 18:59 - December 04, 2020

جو بائیڈن جنگ یمن پر امریکہ کی شرمناک حمایت بند کرائیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کے شعبے میں 80 سے زائد سرگرم عمل تنظیموں نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کے نام اپنے ایک مشترکہ مراسلے میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد کے لئے امریکہ کی شرمناک حمایت بند کرائیں۔

اس مراسلے میں  کہا گیا ہے کہ یمن کو کورونا وائرس پھیلنے سے پہلے ہی، بدترین انسانی المیے کا سامنا رہا ہے۔اس مراسلے میں یمن میں بنیادی تنصیبات منجملہ اسپتالوں اور طبی مراکز پر وحشیانہ ترین حملے کئے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ سے امریکہ کا باہر ہونا، جوبائیڈن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ 

یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صراحت کے ساتھ کہا تھا کہ وہ یمن کے خلاف جنگ کے مخالف ہیں اور انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے لئے امریکی اسلحے کی فروخت پر پابندی لگادیں گے۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ کی امریکا کی جانب سے حمایت، اس ملک کی سابقہ ڈیموکریٹ حکومت کے دور میں شروع ہوئی ہے جس میں جوبائیڈن نائب صدر رہے ہیں جبکہ ٹرمپ دور حکومت میں یہ حمایت بدستور جاری رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں