اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۴۹
تاریخ اشاعت: 0:07 - December 05, 2020

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نجی اخبار کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جب کہ وفاقی وزیر نے نے وزیرِ اعظم سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔

دوسری جانب گزشتہ روز  ہونے والے صدر مملکت اور علما و مشائخ کے اجلاس کے بعد متفقہ اعلامیہ کی روشنی میں آج ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی یوم جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منایا گیا، مساجد و امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نمازیوں کے لئے مقررہ فاصلے پر جگہ بھی مختص کی گئیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی جانب سے بھی یوم دعا کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا، نماز جمعہ میں علماء کرام نے عالم انسانیت کو اس وبائی مرض سے چھٹکارے اور پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کرائیں اور کورونا سے بچاؤ بارے خطبات کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی زور دیا گیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں