اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی سرحدوں اور جنوبی خراسان کے خصوصی اقتصادی زون سے تعاون کو بڑھانا ہوگا

ایران کے صوبے جنوبی خراسان کے خصوصی اقتصادی زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چابہار پورٹ، پاکستانی سرحدوں اور جنوبی خراسان کے خصوصی اقتصادی زون سے تعاون کو بڑھانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۶۲
تاریخ اشاعت: 23:28 - December 07, 2020

پاکستانی سرحدوں اور جنوبی خراسان کے خصوصی اقتصادی زون سے تعاون کو بڑھانا ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "مرتضی صفدری" نے آج بروز پیر کو جنوبی خراسان کے کسٹم ادارے کے نئے سربراہ کی تعارفی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جنوبی خراسان اور صوبے سیستان و بلوچستان کی پڑوس ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی تجارت کے شعبے میں ان دو صوبوں اور پاکستان کے درمیان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ سالوں کے دوران صوبے جنوبی خراسان میں غیر ملکی تجارتی میں تعمیری تبدیلیوں اور ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ کسٹم ادارے کے نئے سربراہ کی کوششوں سے مستقبل میں غیر ملکی تجارت میں مزید ترقی آئے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں