مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علاقے میں موجود الحشد الشعبی کے ایک ترجمان صادق الحسینی نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی سرحد کے بیس کلومیٹر کے علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے باقیات سے پاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران متعدد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے علاوہ دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو بھی نابود کر دیا گیا۔
مذکورہ صوبوں کے سرحدی شہروں کو محفوظ بنانے کی غرض سے علاقے میں متعدد دفاعی لائنیں قائم کردی گئی ہیں۔الحشد الشبعی نے بدھ کے روز داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف علاقے میں کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے کئی ہزار عراقی خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عناصر عراق کے بعض علاقوں میں اب بھی روپوش ہیں جو اور گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔