اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ملک میں بجلی پیدا کرنے کی اچھی گنجائش موجود ہے: افغان صدر

افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک صحیح طریقے پر عمل کر کے تین لاکھ میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۸۹
تاریخ اشاعت: 1:27 - December 14, 2020

ملک میں بجلی پیدا کرنے کی اچھی گنجائش موجود ہے: افغان صدرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آوا نیوز کے مطابق محمد اشرف غنی نے آلودگی سے ماحولیات پر مرتب ہونے والے اثرات کا مقابلہ کرنے کی غرض سے منعقدہ آنلائن اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان، آلودگی سے پاک توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صحیح طریقہ اختیار کر کے تین لاکھ میگا واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے۔

افغان صدر نے اپنے ملک کو دنیا کا ایک متاثر ترین ملک بتاتے ہوئے کہا کہ آلودگی سے ماحولیات میں آنے والی تبدیلی صرف قومی ہی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس مشکل کو حل کرنے کے لئے اجتماعی طور پر علاقائی و عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ماحولیات کے بارے میں پیرس سمجھوتہ ایک تسلیم شدہ معاہدہ ہے جس میں گرین ہاؤس گیسز میں کمی لائے جانے کی بات کہی گئی ہے اور جس پر دو ہزار پندہ میں پیرس میں دنیا کے ایک سو ستانوے ممالک کے نمائندوں نے اتفاق رائے کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پچہتر فیصد سے زائد بجلی درآمد کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں