اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آذربائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر مسلح جھڑپوں کا آغاز

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے علاقہ میں ایک بار پھر مسلح جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۹۹۴
تاریخ اشاعت: 16:30 - December 14, 2020

آذربائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر مسلح جھڑپوں کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے علاقہ میں  ایک بار پھر مسلح جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قرہ باغ میں دونوں ممالک کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 آذری فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ آذر بائیجان کا کہنا ہے کہ قرہ باغ  کا جو علاقہ 10 نومبر کو حاصل کیا تھا وہاں دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

آذر بائیجان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی آرمینیائی فوج کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ آرمینیا نے بھی آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں