اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئےہیں

بھارت میں مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے جبکہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۰۱
تاریخ اشاعت: 22:00 - December 15, 2020

بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئےہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے جبکہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ کسانوں اور حکومت کے درمیان بات چیت کے چھ ادوار ناکام ہوچکے ہیں۔حکومت کے کسان مخالف زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان 19روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

دہلی، ہریانا کراسنگ بارڈرز اور دہلی جانے والے راستوں پر ہزاروں کسان دھرنے پر بیٹھے ہیں، کسانوں نے بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے، بھارتی کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں