مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارتخانے کے سینئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے پاکستانی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات بھی ان ممالک میں شامل ہے جو پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں دباؤ ڈال رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔