اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کا بھارت پر پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کا الزام

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۱۷
تاریخ اشاعت: 21:12 - December 19, 2020

پاکستان کا بھارت پر پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کا الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے۔

پاکستانی وزارت خآرجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے اور فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج صبح لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فائرنگ میں اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار محفوظ رہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں