مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضاکار فورس کے جوانوں نے صلاح الدین صوبے کے مشرقی دجلہ علاقے میں کل ایک آپریشن شروع کیا تھا جو آج شام کو ختم ہو گیا اور اس آپریشن کے دوران عراقی فورس 90 کیلومیٹر کے علاقے کو داعش کے وجود سے پاک کرنے میں کامیاب رہی۔
عراقی رضاکار فورس کے بیان میں آیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف پیر کے روز شروع ہونے والے آپریشن کے دوران 90 کیلومیٹر کے علاقے کو داعش کے وجود سے پاک کیا گیا، دہشت گردوں کے 20 سے زائد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور 38 ہینڈ گرینیڈ کو ناکارہ بنایا گیا۔
دوسری جانب عراق کے ایک سینئر کمانڈر حیدر ابراہیم السہلانی نے منگل کی شام کرکوک، اور مشرقی صلاح الدین کے مشرقی دجلہ کے علاقوں میں فوجی آپریشن کے اختتام کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے آج سیکورٹی آپریشن کامیابی کے ساتھ ختم کر لیا۔