اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آزاد تجارت کے لئے ایران و پاکستان کی آمادگی

ایران و پاکستان کے تاجروں نے آنلائن اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارت کے میکانیزم پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۳۷
تاریخ اشاعت: 0:07 - December 24, 2020

آزاد تجارت کے لئے ایران و پاکستان کی آمادگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران - پاکستان اقتصادی تعلقات کے موضوع پر منعقدہ ویبینار، تہران اور کراچی کے ایوان صنعت و تجارت کے تعاون سے منعقد ہوا۔ اس ویبینار میں تہران و کراچی کے ایوان تجارت کے سربراہوں کے ساتھ ہی ایران و پاکستان کے کچھ صنعتکاروں و تاجروں، تہران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور کراچی میں ایرانی قونصلر احمد محمدی بھی شریک تھے۔

اس آنلائن اجلاس میں ایران و پاکستان کے درمیان تجارتی صورت حال، تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسا‏ئل، دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ پانچ ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف پورا کرنے اور آزاد تجارت کے میکینزم کا جائزہ لیا گیا۔

تہران میں پاکستان کے سفیر نے بھی اس ویبینار میں حالیہ دنوں میں ایران و پاکستان کے مابین ریمدان - گبد نئے بارڈر کے افتتاح کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک مزید مشترکہ منڈیاں قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ رحیم حیات قریشی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان اس وقت آزاد تجارت کے میکینزم پر مذاکرات کر رہے ہیں اور اس سمجھوتے کو جلد ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

کراچی میں ایران کے قونصلر احمد محمدی نے بھی اس ویبینار میں دونوں ممالک کی منڈیوں کی شناخت اور مشترکہ تعاون کے مواقع متعارف کرانے پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں