اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں حکومت مخالف اتحاد کامیاب

مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں فاروق عبداللہ کی زیر قیادت مودی حکومت مخالف اتحاد کامیاب ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۴۲
تاریخ اشاعت: 21:05 - December 24, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں حکومت مخالف اتحاد کامیابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں فاروق عبداللہ کی زیر قیادت مودی حکومت مخالف اتحاد کامیاب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کی زیر قیادت نریندر مودی مخالف 7 جماعتوں کے اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے، بلدیاتی انتخابات میں مودی مخالف اتحاد نے 280 میں سے 112 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 74، کانگریس نے 26 اور آزاد امیدواروں نے 49 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا عمل 8 مرحلوں میں مکمل ہوا جو 28 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہا ۔ ادھر مقبوضہ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر آزاد امیدواروں کی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آزاد امیدواروں کو بات چیت کے لیے سری نگر بھیجا جارہا ہے جب کہ ان کی پارٹی کے ایک رکن کو آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے پر پولیس نے اغوا کرلیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں