اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں قید ایرانی ملاحوں کے ایک اور گروپ کی رہائی

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی فورسز نے چودہ ایرانی ملاحوں اور ماہی گیروں کو پاکستانی پانی میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیا تھا اور اب انھیں اپنے اسلامی وطن واپس کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۵۱
تاریخ اشاعت: 21:48 - December 27, 2020

پاکستان میں قید ایرانی ملاحوں کے ایک اور گروپ کی رہائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاكستانی صوبہ سندھ كے دارالحكومت 'كراچی' ميں تعينات ہونے والے نئے ايرانی قونصل جنرل 'احمد محمدی نے جمعہ کے روز اعلان کردیا کہ 14 ایرانی ملاحوں کو جو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا اب ایرانی اور پاکستانی عہیداروں کے درمیان سفارتی رابطوں کے ساتھ رہا کئے گئے ہیں اور ایرانی پرواز سےتہران روانہ ہو گئیں۔

پچھلے دو سالوں میں کراچی میں قائم ایرانی قونصل خانہ کی مسلسل کوششوں سے75 ملاح اور مجموعی طور پر 90 ایرانی شہری رہائی پذیر ہوئے ہیں اور ایران واپس آئے ہیں۔

محمدی نے پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کی پانیوں میں غفلت سے ایرانی ماہی گیروں کے داخل ہونے کے ساتھ زیادہ نرمی کریں اور کم از کم انہیں ایران کی پانیوں کی طرف رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم جہازوں کے مالکان اور پیارے ایرانی ماہی گیروں سے زیادہ احتیاط برتنے اور دونوں ممالک کی سمندری حدود تک پہنچنے سے گریز کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ کیونکہ پاکستان میں انتظامی عمل پیچیدہ ہے اور ایرانی قیدیوں کو قید میں رہا کرنا بہت مشکل کام ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں