اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی وزیراعظم کی مراکش کے بادشاہ کو صیہونی حکومت کے دورے کی دعوت

مراکش کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پہلی بار مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۵۴
تاریخ اشاعت: 22:29 - December 27, 2020

صیہونی وزیراعظم کی مراکش کے بادشاہ کو صیہونی حکومت کے دورے کی دعوتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مراکش کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پہلی بار مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو اورمراکش کے  بادشاہ محمد ششم نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی سرپرستی میں باہم ہونے والے امن معاہدے پر مزید پیشرفت کرنے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید نارمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

رواں ہفتے ایک آفیشل اسرائیلی وفد مراکش کے دورے پر پہنچا۔ اس وفد کی میزبانی پر وزیراعظم نیتن یاہو نے مراکشی بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس گفتگو میں مراکشی بادشاہ نے بتایا کہ مراکش کی یہودی کمیونٹی اور بادشاہت کے درمیان کتنے قریبی تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے اس وقت اسرائیل کو بطور ملک تسلیم کرانے کے لیے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈآن اور مراکش جیسے خائن  مسلمان ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں اور اب سعودی عرب اور انڈونیشیاءمیں بھی اس معاملے پر بحث چل رہی ہے۔ عرب ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں