16 October 2024

خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت پر قریبی نظر/ عراق اور افغانستان کیر فتار پر تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ہر قسم کی مہم جوئی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۸۷
تاریخ اشاعت: 2:09 - January 05, 2021

خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت پر قریبی نظر/ عراق اور افغانستان کیر فتار پر تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے خطے میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ہر قسم کی مہم جوئی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے قطر کے وزیر خآرجہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

خطیب زادہ نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی ایران کے خلاف اقدامات کی تیسری بار شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں عراق اور افغانستان نے مثبت کردار ادا نہیں کیا لیکن اس کے باوجود امریکہ کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کو خطے میں امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم نے اس سلسلے میں معاملے کی چھان بین کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی فوجی نقل و حرکت پر ایران کی قریبی نظر ہے اور ایران نے امریکہ کی ہر قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کررکھا ہے ۔ خطیب زادہ نے کہا کہ خطے میں ہر قسم کی مہم جوئی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کبھی بھی ملکی اور قومی دفاعی معاملات پر کسی سے مذاکرات نہیں کرےگا اور ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں عالمی برادری کی ہر قسم کی تشویش کو بھی برطرف کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں