16 October 2024

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا داعش کیخلاف سنجیدہ کاروائی پر زور

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے صوبے بلوچستان میں ایک دہشتگردانہ اقدام میں 11 کان کنوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے داعش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۸۸
تاریخ اشاعت: 2:16 - January 05, 2021

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا داعش کیخلاف سنجیدہ کاروائی پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار "سید محمد علی حسینی" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے دہشتگردوں کے ہاتھوں، مذہبی عقیدے کی بنیاد پر صوبے بلوچستان میں 11 بے گناہ مسلمانوں بشمول بچوں کو شہید کرنے کا ہولناک اور مجرمانہ اقدام، نا قابل معافی جرم ہے۔

حسینی نے اس بات پر زور دیا کہ اس شجر ملعونہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان وحشی قاتلوں کو سزا دلوانا، لواحقین کے زخموں پر معمولی مرہم ہے۔

واضح رہے کہ کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں داعش عناصر کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی مچھ میں 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں