اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد مجلس ترحیم منعقد

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی طرف سے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد اورایصال ثواب نیز شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور شہید محسن فخری زادہ کے چہلم کے سلسلے میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۹۵
تاریخ اشاعت: 3:01 - January 06, 2021

انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد مجلس ترحیم منعقدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی طرف سے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی یاد اورایصال ثواب نیز شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور شہید محسن فخری زادہ  کے چہلم کے سلسلے میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔ مجلس ترحیم سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آیت اللہ مصباح یزدی کے ارتحال پر گہرے دکھ اور غم کا اظءار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی ایک عظیم اور  بلند پایہ عالم دین تھے جنھوں نے قرآن مجید کے معارف کو فروغ دینے کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔

آغا سید حسن نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی علمی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ آغا سید حسن موسوی نے اسلام کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی پہلی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے عراق، شام ، لبنان ، یمن اور فلسطین کے محاذوں کو امریکہ کو تاریخی شکست سے دوچار کیا اور امریکہ  اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی عسکری اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے شہید محسن فخری کے چہم کی مناسبت سے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ نے ایران کی سائنسی اور جوہری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دیں اور ان کی ان خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ آغا سید حسن نے مذکورہ شخصیات کی جدائی پر رہبر معظم انقلاب  اسلامی اور ایرانی قوم کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں