مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ڈرون مشقوں کے دوسرے دن کرار ڈرون سے آذرخش میزائل فائر کرکے فضا میں دشمن کے ہدف کو تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی فوج نے فضا میں کرار ڈرون سے آذرخش میزائل فائر کرکے دشمن کے ایک ہدف کو تباہ کردیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چاروں یونٹوں نے سمنان کے علاقہ میں پہلی بڑی ڈرون جنگی مشقوں کا کل سے آغاز کررکھا ہے ان مشقوں میں سیکڑوں ڈرون حصہ لے رہے ہیں۔
فوج کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل سید محمود موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ڈرون کے میدان میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں شامل ہے۔ ہم ڈرون مشق کے دوران مختلف تجربات کریں گے جن میں فضا، زمین اور سمندر میں دشمن کے فرضی اہداف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج 2000 کلو میٹر تک دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔