16 October 2024

ایرانی سپاہ کا خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائلوں کے اڈے کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی موجودگی میں ایرانی سپاہ نے خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائلوں کے اڈے کا افتتاح کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۰۷
تاریخ اشاعت: 1:51 - January 10, 2021

ایرانی سپاہ کا خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائلوں کے اڈے کا افتتاحمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی موجودگی میں ایرانی سپاہ نے خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائلوں کے اڈے کا افتتاح کیا ہے۔ایرانی سپاہ کا کہنا ہے کہ یہ اڈا خلیج فارس کے ساحلی علاقوں میں زیر زمین میزائل اڈوں میں سے ایک ہے۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہماری منطق ملکی اور قومی دفاع کے سلسلے میں مضبوط اور مستحکم ہونے پر استوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ وحشی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ ضروری ہے ، اگر ایران کمزور ہوتا تو امریکہ اور اسرائیل نے کب سے ایران پر حملہ کردیا ہوتا۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی سپاہ کی بحریہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہےاور وہ دفاعی بلوغ تک پہنچ گئی ہے۔ ہمارے میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں جو کئي سو کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں