02 February 2025

شمالی کوریا کی فوجی مشقوں کا انعقاد

جنوبی کوریا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی بر سراقتدار جماعت کے لئے شبانہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۲۱
تاریخ اشاعت: 0:29 - January 12, 2021

شمالی کوریا کی فوجی مشقوں کا انعقادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کے کیم ایل سونگ اسکوائر پر رات میں انجام پائی ہیں۔

شمالی کوریا نے اس دعوے کے جواب میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب جنوبی کوریا کی بعض فعال شخصیات نے سرحدی علاقوں میں شمالی کوریا کے رہنما کے خلاف تشہیراتی بالون پھیکے اور پمفلیٹ گرائےجس پر پیونگ یانگ نے سخت احتجاج کیا ہے.

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں