16 October 2024

پاکستانی وزیر اعظم کا وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۳۱
تاریخ اشاعت: 2:56 - January 14, 2021

پاکستانی وزیر اعظم کا وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتے کی رات کو ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

عمر ایوب نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنی کارکردگی اور وزارتوں پر گرفت بہتر بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان وزیر توانائی عمر ایوب کی کارکردگی سے بھی ناخوش نظرآئے ۔ عمران خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سے جڑی وزارتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

کابینہ اجلاس میں سانحہ مچھ  پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں