16 October 2024

ایرانی فضائیہ میں اعلی سطح کی دفاعی صلاحیتیں ہیں

ایرانی فوج کے فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم نے ملکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی دفاعی طاقت کو اعلی سطح پر بڑھادیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۳۳
تاریخ اشاعت: 3:00 - January 15, 2021

ایرانی فضائیہ میں اعلی سطح کی دفاعی صلاحیتیں ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "عزیز نصیر زادہ" نے جنوبی صوبے بوشہر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج، قائد انقلاب اسلامی کی سربراہی میں، یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ دشمن کے خلاف کھڑی ہیں اور ملک کی سرحدوں پر کسی بھی طرح جارحیت کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں؛ لیکن ایرانی مسلح افواج، اعلی طاقت اور دفاعی تیاری کیساتھ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔

نصیرزادہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے پائلٹوں نے بار بار طاقت کے دعویداروں کی تذلیل کی ہے؛ یہی وجہ ہے کہ وہ دشمن کو کسی جارحیت یا خطرے کے بارے میں سوچنے تک کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

اس موقع پر بوشہر کے ڈپٹی گورنر جنرل "محمد تقی ایرانی" نے کہا کہ فضائیہ کے پائلٹ خلیج فارس کے حساس خطے میں فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ، اسلامی جمہوریہ کی فضائیہ فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں