مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خطے میں امریکہ کے دو بی 52 طیاروں کی پرواز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دو امریکی B-52 طیاروں کی پرواز کی آپریشنل کوئی حیثیت اور قدر وقیمت نہیں ہے۔ میجر جنرل باقری نے خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں طیار بردار کشتی اور ہیلی کاپٹر بردار کشتی نیز آبدوز کشتی جارجیا کو خلیج فارس سے خارج کیا اور انھیں ایران کے ساحل سے ہزار کلو میٹر دور مستقر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن ایران کی دفاعی طاقت سے ہراس میں مبتلا ہے اور ہم بھی دشمن کی خطے میں فوجی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ، خطے میں امریکہ کے دو بی 52 طیاروں کی پرواز کی آپریشنل لحاظ سے کوئي قدر و قیمت نہیں۔ میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر حماقت کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔