16 October 2024

پاکستان کے خلاف امریکی منصوبہ ناکام

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا نام دہشت گردوں کے معاون ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے دیگر ملکوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے
خبر کا کوڈ: ۴۱۵
تاریخ اشاعت: 23:58 - February 22, 2018

پاکستان کے خلاف امریکی منصوبہ ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے چندہفتے قبل پاکستان کا نام دہشت گردوں کے معاون ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے پیرس میں ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف نامی عالمی ادارے کے اجلاس میں ایک منصوبہ تیار کیا تھا لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے -

خواجہ آصف نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں کرایا جاسکا -ایف اے ٹی ایف ایک عالمی ادارہ ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی کرتا ہے -

یہ ادارہ اگرچہ غیر سرکاری ہے لیکن یہ گروپ سات کے رکن ملکوں کی ایما پر بنایا گیا ہے - اگر یہ ادارہ کسی ملک کا نام دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں ڈال دیتا ہے تو بین الاقوامی سطح پر زرمبادلہ کی ترسیل میں اس ملک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے -

پاکستانی وزیرخارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکی قرارداد کے خلاف پاکستان کی محنت رنگ لائی اور پاکستان کے معاملے پر کوئی اتفاق نہیں ہوسکا ہے -

اس اجلاس میں پاکستان کو تین مہینے کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کے قوانین میں سختی اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں موثرحکمت عملی اپنائے -

امریکا مسلسل پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت اور انہیں پناہ گاہیں مہیا کرانے کا الزامات لگاتا رہا ہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ اس قسم کے الزامات کو مسترد کردیا ہے.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں