16 October 2024

مسلم لیگ(ن) کی قیادت کون کرے گا، فیصلہ کی گھڑی آن پہنچی

پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو پارٹی کا نیا صدر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ بعض خبروں میں شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۷
تاریخ اشاعت: 3:20 - February 23, 2018

مسلم لیگ(ن) کی قیادت کون کرے گا، فیصلہ کی گھڑی آن پہنچیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم و پارٹی صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو (ن) لیگ کا مستقل صدر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ لندن میں زیرعلاج کلثوم نواز بہت جلد آخری چیک اپ کروا کر پاکستان واپس آجائیں گی۔

بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور وزیراعلی پنجاب کو پارٹی کا نیا صدر بنائے جانے کی بات کہی ہے اور دعوی کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے شہباز شریف کو صدر بنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پارٹی صدارت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، جس کی مرکزی مجلس عاملہ سے توثیق کرائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال جولائی میں پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو وزات عظمی کے عہدے سے نااہل قرار دیا تھا جبکہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس دو ہزار سترہ کے خلاف دائر درخواستوں کے فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف اسمبلی کی رکنیت اور پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل ہو گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں