مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں آج یوم جمہوریہ قومی جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر دارالحکومت دہلی میں چاروں طرف سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں چپے چپے کی نگرانی کرکے سکیورٹی انتظامات چاک چوبند کئے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ساتھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کےلئے بھی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر دارالحکومت دہلی میں زمین سے لے کر آسمان تک چاروں طرف سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کےلئے ہزاروں مسلح جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر دارالحکومت میں چپے چپے کی نگرانی کرکے سکیورٹی انتظامات چاک چوبند کئے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے ساتھ ساتھ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کےلئے بھی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
بھارت کے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اپنے خطاب میں زرعی شعبے کی فلاح کا تذکرہ کیا ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرعی شعبے میں ترقی کیلئے کسانوں، ملک کی سرحدوں کی سلامتی یقینی بنانے میں کامیاب رہے جوانوں اور کووڈ سے نمٹنے اور ترقی کے مختلف شعبوں میں خدمات کیلئے سائنسدانوں کومبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کسانوں سمیت تمام طبقوں کی فلاح وبہبود کیلئے پوری طرح سے پرعزم ہے۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں انہوں نےکہا کہ خود اعتمادی کے ساتھ ہندوستان نے بہت سارے شعبوں میں بڑے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی اصلاحات کو پوری رفتار سے آگے بڑھنے کیلئے نئے قوانین بنا کر زراعت اور لیبر کے شعبوں میں ایسی اصلاحات کی گئیں جن کی ایک طویل عرصے سے توقع کی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’’شروع میں ان اصلاحات کے بارے میں خدشات پیدا ہوسکتے ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کسانوں کے مفادات کیلئے پوری طرح سے واقف ہے۔انہوں نے کہاکہ ناسازگار قدرتی حالات ، بہت ساری چیلنجوں اور کووڈ کی تباہی کے باوجود ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں نے زرعی پیداوار میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ بھارت اپنے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔