مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ظریف نے نخجوان کے دورے کے دوران قفقاز کے مستقبل کو بہت ہی اہم اور حیاتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قفقاز کے علاقہ میں جنگ کا تلخ اور ناگوار تجربہ تکرار نہیں ہونا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نخجوان کی پارلیمنٹ کے سربراہ واصف طالب اوف کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں جناب واصف طالب اوف کی میزبانی کا تہہ دل شکر گزار ہوں ۔ انھوں نے کہا نخجوان کا قفقاز کے علاقہ میں امن و صلح کے قیام میں اہم کردار ہے اور جمہوریہ خود مختار نخجوان کا مواصلاتی شعبہ میں نقش بھی کافی اہم ہے اور ہم اس طرح خلیج فارس کو روس اور بحر اسود سے متصل کر سکتے ہیں ۔ ایرانی وزير خارجہ ظریف نے خطے کے 5 ممالک روس، آذربائیجان، جارجیا ، آرمینیا ، ترکی اور نخجوان کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ۔