اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے خطرناک ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۰۲
تاریخ اشاعت: 1:43 - February 01, 2021

مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے خطرناک ہو گا۔ انٹونیو گوٹریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

واضح  رہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے لیکن بھارت اس کے لیے تیار نہیں ہےجبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بھی تبدیل کرنے کے منصوبے پر بھی گامزن ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں