اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور عراق کے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید ترقی اور فروغ ملے گا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ عراق کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ایران اور عراق کے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید ترقی اور فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۰۵
تاریخ اشاعت: 13:38 - February 01, 2021

ایران اور عراق کے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید ترقی اور فروغ ملے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ایران اور عراق کے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید ترقی اور فروغ  ملے گا۔

ڈاکٹر ولایتی نے غیر ملکی ممالک کی عراق میں مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے عواقی عوام اعلی ثقافت کے حامل ہیں ۔ ایران اور عراق کے تعلقات دوستانہ اور گہرے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے عراق میں مرجعیت کے نقش کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق میں ہونے والے انتخابات اہم ہیں اور عراقی عوام اور حکومت کا مستقبل روشن و  تابناک ہے۔ ایران و عراق کے تعلقات کو مزید فروغ ملےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں