اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور ہندوستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۱۵
تاریخ اشاعت: 13:49 - February 03, 2021

ایران اور ہندوستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیرحاتمی بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گئے ہیں ۔

ایرانی وزیر دفاع نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

جنرل حاتمی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی اشتراکات اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک طولانی سواحل ، بحر ہند کے ساتھ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی ممتاز پوزیشن دونوں ممالک کے تعلقات میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل امیر حاتمی بھارت کے دورے کے دوران بھارت کے وزیر دفاع  سمیت  بھارت کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع جنرل حاتمی بھارت میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں بھی  شرکت اور خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع بنگلور میں فضائی وسائل کی نمائشگاہ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں