16 October 2024

حزب اللہ نے پھر نشانہ بنایا صیہونی ڈرون کو

ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کے آسمان میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہو۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۱۸
تاریخ اشاعت: 1:39 - February 04, 2021

حزب اللہ نے پھر نشانہ بنایا صیہونی ڈرون کومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں دھماکے کی آواز اسی کی ہو سکتی ہے۔

رشا ٹو ڈے نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان کے الزہرانی علاقے کے آسمان پر شدید دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ دھماکہ اس اسرائیلی جاسوس طیارے کو نشانہ بنانے کی آواز ہو جو لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

در ایں اثنا اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو لبنان کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں اسرائیلی ڈرون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ اپنے راستے پر آگے بڑھتا رہا۔

دو دن پہلے بھی حزب اللہ نے اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں