16 October 2024

صیہونی وزیراعظم آئندہ ہفتہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں سے ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۲۲
تاریخ اشاعت: 2:52 - February 05, 2021

صیہونی وزیراعظم آئندہ ہفتہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں سے ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جائیں گے جس کے بعد وہ دوسرے عرب ملک بحرین کا رخ کریں گے۔ دورے کے دوران سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے یہ دورہ صرف 3 گھنٹے کا ہوگا جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت اور غداری کرتے ہوئےاسرائیل کو باقاعدہ طور پرتسلیم کرلیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں