اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے تقریب منعقد

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے شاندارتقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں ایرانی یونیورسٹیوں کے بعض طلباء، ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں اور پاکستانی طلباء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۲۸
تاریخ اشاعت: 14:06 - February 06, 2021

تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے تقریب منعقدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے شاندارتقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں ایرانی یونیورسٹیوں کے بعض طلباء، ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں اور پاکستانی طلباء نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی حکومت کے مظالم سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی اور متنازعہ مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اس تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے پیغام کو بھی پیش کیا گيا۔ مشہد مقدس میں فردوسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالب علم نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری شہریوں پر ہونے والےمظالم اور غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے شاندارتقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں ایرانی یونیورسٹیوں کے بعض طلباء، ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں اور پاکستانی طلباء نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی حکومت کے مظالم سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی اور متنازعہ مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اس تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے پیغام کو بھی پیش کیا گيا۔ مشہد مقدس میں فردوسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالب علم نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری شہریوں پر ہونے والےمظالم اور غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں