16 October 2024

پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۴۸
تاریخ اشاعت: 14:39 - February 11, 2021

پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ کروز میزائل بابر ون اے سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل کو جدید ترین ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے داغا گیا۔

چیئرمین نیسکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت بڑھانے میں سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

صدر اور وزیراعظم سمیت آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں